مقابلہ سیرت حضرت زہراء سلام اللہ علیہا

ایام فاطمیہ کی مناسبت سے نور الھدیٰ مرکزتحقیقات(نمت) اسلام آباد کی جانب سے مؤمنین میں جناب زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت کے مطالعہ کوفروغ دینے کے لئے ادارے کی مطبوعہ کتاب ’’حیات فاطمہ ‘‘ کے مطالعے کا مقابلہ رکھا گیا ہے ۔ یہ کتاب ڈاکٹرسید جعفرشہیدی مرحوم کی تحقیق ہے جس کا اُردو ترجمہ حجت الاسلام مولانا سید حسنین عباس گردیزی نے کیا ہے ۔ حال ہی میں اس کتاب کا چوتھا اڈیشن ادارۂ نمت کی جانب سے شائع ہوا ہے۔ امسال ایام فاطمیہ کی اہمیت کے پیش نظر سیرت معصومین علیہم السلام کے مطالعہ کے شائقین کے لئے اس کتاب کے مطالعے کا مقابلہ کرایا جارہا ہے جس کی مہلت ۶ فروری ۲۰۲۱ء تک ہے ۔اسی مناسبت سے یہ کتاب خصوصی رعایت کے ساتھ مقابلہ میں شرکت کرنے والوں کی دسترس میں دی جارہی ہے اور مقابلے میں کامیاب ہونے والے پہلے دس قارئین کے لئےخصوصی انعامات رکھے گئے ہیں۔

Leave a Reply