نور ولایت سمینار

آسمان ولایت وامامت کے آٹھویں تاجدار حضرت امام رضا علیہ السلام   کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے  نورالھدی مرکز تحقیقات (نمت)  اسلام آباد کے زیر اہتمام ایک علمی سمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔جس میں امام  رضا علیہ السلام اور کلامی مباحث کے عنوان کے تحت مقالات پیش کئے جائیں گے ۔ تمام محققین اور اہل قلم احباب کو درج ذیل موضوعات پر مقالہ نویسی کی دعوت دی جاتی ہے۔ اس سمینار کا مقصد امام علیہ السلام کی سیرت اور تعلیمات سے آگاہی   اور موجودہ دور میں عملی زندگی میں  امام علیہ السلام کی  سیرت و تعلیمات سے استفادہ ہے۔

مجوزہ موضوعات برائے مقالہ نویسی

امام رضا علیہ السلام  اور علم کلام امام رضا علیہ السلام کے اصحاب کا کلامی مباحث میں کردار
توحید امام رضا علیہ السلام کی نظر میں امام رضا علیہ السلام کے کلامی مناظرات
عدل الہی امام رضا علیہ السلام کی نظر میں امام علیہ السلام کی کلامی روش
امام رضا ع علیہ السلام کی نگاہ میں نبوت خاصہ اور عامہ عصر رضوی اور فلسفیانہ الہیات
امامت امام رضا علیہ السلام کی نگاہ میں کلامی مباحث کی ترویج  اور خلافت عباسی کے سیاسی مقاصد
امام رضا علیہ السلام اور فضائل اہلبیت علہیم السلام امام رضا علیہ السلام اور ولایتعہدی
امام رضا علیہ السلام کا غالیوں کے ساتھ رویہ امام رضا علیہ السلام کے سیاسی افکار
امام رضا علیہ السلام اور فرق اسلامی امام رضا علیہ السلام کی نگاہ میں عقلی مباحث کی اہمیت۔
امام رضا علیہ السلام کا الحادی افکار کے خلاف جہاد امام رضا علیہ السلام اور مھدویت
امام رضا علیہ السلام کےاصحاب کے کلامی آثار امام رضا علیہ السلام اور کلامی مباحث میں عقلانیت کا مقام و منزلت

مقالہ نویسی کیلئے شرائط

1         مقالہ  جدید نقطہ نظر یا جدید علمی رائے پر مشتمل ہونا چاہیے۔  نفس مضمون کسی عربی، فارسی یا انگریزی مقالے یا کتاب  سے  نہیں ہونا چاہیے ۔

2         مقالہ علمی اور تحقیقی معیارات کے مطابق ہونا چاہیے۔

3         بنیادی منابع(primary resources)اور معتبر منابع سے استنادہونا چاہیے۔

4         مقالہ جدید ہو اور اس سے پہلے کسی رسالے یا ویب سایٹ پر موجود نہیں ہونا چاہیے۔

5         مقالہ کم سے کم ۱۵ صفحات اور زیادہ سے زیادہ ۲۰صفحات پر مشتمل ہونا چاہیے۔

6         مقالہ اخلاقی، تہذیبی اقدار پر مشتمل ہو اور ہر قسم کے لسانی، قومی اور مسلکی تعصب سے پاک ہو۔

7         وحدت امت اسلامی کو ملحوظ رکھا جائے۔

نوٹ: معیاری اور علمی مقالات کو کتابی صورت میں شائع کیا جائے گا۔

مذکورہ بالا موضوعات کلی ہیں ان موضوعات کے علاوہ مباحث کلامی کے ضمن میں کسی بھی موضوع کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

موضوع کا انتخاب کرنے کے بعد ادارے کوواٹس اپ نمبر پر مطلع کر دیں۔

مقالہ ارسال کرنے کی آخری تاریخ  15مئی 2021ہے ۔ مقالہ جات کو مرکز تحقیقات نورالہدی کے ایمیل nmtpak@gmail.com پر ارسال  کریں۔

Leave a Reply