’’نور الہدیٰ مرکز تحقیقات‘‘، نور الہدیٰ ٹرسٹ کا ایک ذیلی شعبہ ہے جو ۲۰۰۷ء میں ’’شعبۂ ترجمہ و تحقیق ‘‘کے نام سے شروع کیا گیا۔جولائی 2012 ء سےاس شعبے  کو “نور الہدیٰ مرکز تحقیقات” “نمت” ( NMT)کا نام دے دیا گیا۔ جس کے بعد اس شعبے  کا باقاعدہ آئین نامہ اور  پالیسیاں  وضع کی گئیں ۔نور الہدیٰ ٹرسٹ کے اس شعبےکے آئین نامے  کے مطابق اس تحقیقی مرکز کی  خصوصیات یہ ہیں:

نصب العین  (Vision)

 اسلام کی حقیقی تعلیمات کی ترویج کے ذریعے پاکستانی قوم کو فکری پسماندگی سے نجات دلا کر اسلامی تہذیب کی تشکیل کی ٹھوس فکری بنیادیں فراہم کرنا “نمت” کا نصب العین ہے۔

مشن(Mission)

اسلام کی حقیقی تعلیمات کی ترویج کے ذریعے پاکستانی قوم میں دینی آگہی کا فروغ اور قومی شعور بیدار کرنا “نمت” کا مشن ہے۔

اہداف

  1. اسلامی تعلیمات کے تحقیق طلب موضوعات پر تحقیقات پیش کرنا۔
  2. اسلامی تعلیمات کو معاشرہ کے مختلف طبقات، بالخصوص عامۃ النّاس کے درمیان فروغ دینا۔
  3. قومی اور معاشرتی مسائل کا اسلامی تعلیمات کے نکتۂ نظر سے حل پیش کرنا۔
  4. محققین کے درمیان رابطہ اور ہماہنگی ایجاد کرنا۔
  5. دینی مدرسوں، کالجوں اور یونی ورسٹیوں کے اساتذہ اور طالب علموں میں تحقیق کا جذبہ اجاگر کرنا۔
  6. قومی رسائل و جرائد کے ساتھ نشر و اشاعت کے عمل میں تعاون کرنا۔
  7. ملت مسلمہ کے افراد کو درپیش عقیدتی اور فکری شبہات اور سوالات کا جواب پیش کرنا۔